پورٹ قاسم پر جدیداسٹیٹ آف دی آرٹ فوم پلانٹ قائم

پورٹ قاسم پر جدیداسٹیٹ  آف دی آرٹ فوم پلانٹ قائم

ڈائمنڈ گروپ آف انڈسٹریزنے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پورٹ قاسم کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فوم اور اسپرنگ میٹریس کی تیاری کیلئے سہولت قائم کی گئی ہے جس کی یومیہ پیداوار 1500یونٹ ہے

کراچی(کامرس ڈیسک)یہ پلانٹ ڈائمنڈ فوم کے سندھ اور کراچی کے تجارتی مرکز میں پیداوار بڑھانے میں مددفراہم کرے گا،یہ سرمایہ کاری ڈائمنڈ گروپ کے ملک کی صنعتی پیداوار میں کلیدی کردار اداکرنے کے عزم کا بھی اشارہ ہے ۔ ڈائمنڈ سپریم فوم اور ڈولشے ویٹا اسپرنگ میٹریس جیسے معروف برانڈز کیساتھ ، ڈائمنڈ گروپ جدت کے عروج پر ہے اور انہوں نے متعدد مصنوعات متعارف کروائی ہیں جن سے صارفین کی طرززندگی میں راحت وآرام فراہم ہوتا ہے ، جس میں ان کی جدید طرز زندگی کی اشیااور ان کی صحت کی دیکھ بھال بھی شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں