ہفتہ رفتہ:ڈالر 40 پیسے اضافے سے 169.20 روپے کا ہوگیا

ہفتہ رفتہ:ڈالر 40 پیسے اضافے سے 169.20 روپے کا ہوگیا

اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 10پیسے جبکہ پاؤنڈ 50پیسے بڑھ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.70 روپے سے بڑھ کر 169.10 روپے اور قیمت فروخت 168.80 روپے سے بڑھ کر 169.20 روپے ہو گئی، اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت بڑھ کر171روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.30روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198 روپے سے بڑھ کر199.30روپے اور قیمت فروخت 200 روپے سے بڑھ کر 201.30 روپے ہو گئی تاہم 50 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233 روپے سے بڑھ کر 233.50 روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر 235.50 روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا، برطانوی پاؤنڈ کی قدر50پیسے بڑھ گئی تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں