تاجراپنے حقوق کیلئے متحد،تقسیم نہیں ہونگے ،انجمن تاجران

تاجراپنے حقوق کیلئے متحد،تقسیم نہیں ہونگے ،انجمن تاجران

کل ایف بی آرپہنچیں گے ،صدارتی آرڈیننس واپس لیاجائے ،صدراجمل بلوچ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات خالد محمود چودھری نے کہا ہے کہ تاجروں کے حقوق کیلئے کل 29 ستمبر کو ایف بی آر پہنچیں گے ، اپنے حقوق کیلئے تاجر متحد ہیں اور کسی بھی قیمت پر تقسیم نہیں ہوں گے ۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے ، آل پاکستان انجمن تاجران ملک بھر کے تاجروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ، سیل ٹیکس کا قانون مینوفیکچررز اور امپورٹرز تک محدود رکھا جائے ، پاکستان کا تاجر اتنا پڑھا لکھا نہیں کہ سیل ٹیکس کے پیچیدہ نظام کو سمجھ سکے ۔ سیکریٹری اطلاعات خالد محمود چودھری نے کہا صدارتی آرڈیننس کو واپس لیا جائے اور تاجر برادری کو آسان ٹیکس اسکیم دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں