بیروت سے رقم کی وصولی ،رائس ایکسپورٹرز کی وفد تشکیل دینے کی تجویز

بیروت سے رقم کی وصولی ،رائس ایکسپورٹرز کی وفد تشکیل دینے کی تجویز

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سیما کامل سے چیئرمین انور میا نور کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)نے اسٹیٹ بینک کو چاول کے بر آمد کنندگان کی لبنان کے بینک آف بیروت میں2019سے رکی ہوئی 9ملین ڈالرکی رقم کی وصولی کیلئے ایک مشترکہ اعلیٰ اختیاراتی وفد تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے ۔اس ضمن میں ریپ کے سینئر وائس چیئرمین انور میا نور نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ اسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنر سیما کامل سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں اسٹیٹ بینک کے افسران سید ثمر حسنین ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر میاں فاروق، اقبال حسین بنگش جوائنٹ ڈائریکٹر ، ممبر منیجنگ کمیٹی ریپ آصف شیخ، صفدر حسین مہکری ، عبد القیوم پراچہ، رفیق سلیمان اورمحمد رضا بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں انور میانور نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو رائس ایکسپورٹ سیکٹر کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا اور لبنان کے بینک آف بیروت میں2019سے رکی ہوئی 9ملین ڈالرکی رقم کی وصولی کیلئے ایک مشترکہ اعلیٰ اختیاراتی وفد تشکیل دینے کی تجویز پیش کی جس میں وزارت تجارت ، وزارت خزانہ ، ٹڈاپ، اسٹیٹ بینک اور ریپ کے نمائندے شامل ہوں جو لبنان کا دورہ کر ے اور وہاں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ مزید بر آں انہوں نے رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ فنانسنگ اسکیم کے حوالے سے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تعاون کی درخواست کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ مختلف فنڈنگ پروگرام کی تفصیلات بھی ریپ کے ساتھ شیئر کرنے کی درخواست کی ۔سابق چیئرمین ریپ رفیق سلیمان نے مکینکل فارمنگ کے سلسلے میں مشینری اور دیگر معاملات کیلئے اسٹیٹ بینک کی سپورٹ طلب کی جس کے جواب میں ثمر حسنین نے آئندہ چند دنوں میں ریپ اور اسٹیٹ بینک کی ایک ملاقات کی تجویز دی۔ تجویز

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں