ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی بعض شقیں متنازع،عتیق میر

ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم کی بعض شقیں متنازع،عتیق میر

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ایف بی آر کے حالیہ ٹیکس سسٹم کی بعض شقوں کو متنازعہ قراردیدیا

کراچی(بزنس رپورٹر)ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ریٹیلرز کو سیلزٹیکس میں رجسٹریشن کے یکطرفہ نوٹسز کے اجراء کے خلاف آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں ہنگامی اجلاس بلالیا، تاجر کل (بدھ)سہ پہر 3.30بجے آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں جمع ہوکر اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹیلرز کی سیلزٹیکس میں رجسٹریشن کا ہر پیمانہ غیرمنصفانہ ہے ، ایف بی آر نے غلط پالیسیاں زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی تو تاجر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں