جیمز جیولری ٹریڈرز نے 17فیصدٹیکس مستردکردیا

جیمز جیولری ٹریڈرز نے 17فیصدٹیکس مستردکردیا

کراچی(بزنس رپورٹر) جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز نے سونے چاندی کے زیورات پر17فیصد سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے مجموعی مالیت کے بجائے زیورات کی تیاری اور بناوٹ پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

ایکسپورٹرزکے مطابق  17فیصد ٹیکس کے نفاذ سے سونے کے زیورات کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے فی تولہ سے تجاو ز کرجائیگی، ایکسپورٹرز نے یہ فیصلہ عوام کیساتھ جیولری کے کاروبار کیلئے بھی تباہ کن قرار دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں