سنجینٹا پاکستان اور مہران شوگر ملز میں الحاق

 سنجینٹا پاکستان اور مہران  شوگر ملز میں الحاق

کراچی(بزنس رپورٹر) زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کا معروف نام سنجینٹا اور پاکستان میں چینی کے صف اوّل پروڈیوسر مہران شوگر ملز لمیٹڈ نے گنے کی فصل کی افزائش اور کاشتکاری کے شعبے کو منافع بخش بنانے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے الحاق قائم کیا ہے ۔

مفاہمت کی یادداشت کے دستاویز پر ذیشان حسیب بیگ، جی ایم سنجینٹا اور احمد ہاشم، ایم ڈی مہران شوگر مل نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت کسانوں کو کٹائی اور بوائی کی جدید تکنیک کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں