قونصل جنرل اومان سے رائس ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

 قونصل جنرل اومان سے رائس ایکسپورٹرز کے وفد کی ملاقات

کراچی(بزنس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ریپ)کے ایک وفد نے سینئر وائس چیئرمین انور میانور اور سابق چیئر مین عبد الرحیم جانو کی قیادت میں ال مبسالی قونصل جنرل اومان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر حسب رؤف ممبر منیجنگ کمیٹی ، فاروق چوہدری سابق ممبر منیجنگ کمیٹی و دیگر ممتاز رائس ایکسپورٹرز بھی موجود تھے ،ملاقات میں باہمی تجارت سے متعلق مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے ۔ اومان کے قونصل جنرل نے ریپ کے وفد کو بتایا کہ اومان میں چاول کے علاوہ گندم ، چینی، تیل اور دیگر اجناس کے وسیع مواقع موجود ہیں ، اس کے علاوہ اومان میں سرمایہ کاری کرنے اور چاول کے پروسیسنگ یونٹس لگانے کیلئے بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے تجویز دی کہ ریپ کا ایک تجارتی وفد جلد اومان کا دورہ کرے اور اومان کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرے تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دیا جاسکے ،اس سلسلے میں انہوں نے اس وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں