سریئے کی فی ٹن قیمت 2لاکھ 88ہزار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سریئے کی فی ٹن قیمت 2لاکھ 88ہزار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو 12 ہزار اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

 جس کی وجہ صنعت کار خام مال کی قلت اور موجودہ معاشی صورت حال کو قرار دے رہے ہیں،دوسری جانب قیمت میں اضافے کے سبب بلڈرز اپنے پروجیکٹس بند کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریلی اسٹیل لمیٹڈ نے لاہور ریجن میں ڈیلرز کو اطلاع دی کہ 9.5-10ایم ایم سریے کی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے فی ٹن اور 12ایم ایم سے اوپر کے سریے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح اسلام آباد ریجن میں 9.5-10 ایم ایم اور 12ایم ایم کے سریے کی قیمت 2لاکھ 88  ہزار 500اور 2 لاکھ 86ہزار 500روپے ہوگی، کمپنی نے اپنے صارفین کو اطلاع دی کہ وہ ملک میں خام مال کی قلت کے سبب نئے آرڈرز نہیں لے رہی۔مغل اسٹیل نے بھی فی ٹن ‘ری بار’ سریے کی قیمت میں 12 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں