حکومت کے10ماہ پٹرول100،ڈیزل113روپے لٹر تک مہنگا

حکومت کے10ماہ پٹرول100،ڈیزل113روپے لٹر تک مہنگا

اسلام آباد(نمائندہ دنیا )موجودہ حکومت اپنے اقتدار کے 10 ماہ گزرنے کے باوجود مہنگائی کا بڑھتا طوفان کم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اتحادی حکومت کے دور میں پٹرولیم مصنوعات سے لے کر تمام اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضا فہ ہوا ہے۔

 جس کے نتیجے میں عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقے تک کیلئے جسم وجان کا رشتہ برقرار رکھنا بہت دشوار ہوگیا ہے ۔ موجودہ حکومت کے 10 ماہ میں پٹرول 150 سے 250 ،ڈیزل 149سے 262روپے لٹر تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تازہ دودھ150سے 190، پیکٹ کا دودھ 155 سے 220، کوکنگ آئل درجہ اول 480 سے 600 روپے لٹر تک فروخت کیا جارہا ہے ۔ شیور انڈے 340 روپے درجن جبکہ چاول باسمتی درجہ اول 200 سے 380، سفید چنے 250 سے 380، دال چنا 200سے 280، دال ماش 280سے 360، دال مونگ 220 سے 280، دال مسور 230 سے 300، لوبیا 270 سے 420، شیور مرغی کا گوشت 350 سے 650 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ چینی 100، لال مرچ پسی ہوئی بغیر رنگ کے 800، ادرک 700، لہسن 500، پیاز 250، کھیرا90، شملہ مرچ 180، سبز مرچ 140، مٹر160، فراشبین 190، بھنڈی 240، بینگن 120، پھول گوبھی 80، ٹماٹر 70، آلو 40، گاجر70، کریلا 200، کدو 120، ٹینڈا 140، سبز توری 180، سیب 350، امردود 140 روپے کلو، شیور انڈے 340، کیلے 100، کینو درجہ اول350، دوجہ دوم کینو 240 روپے درجن فروخت کئے جارہے ہیں۔ سادہ روٹی 20 اور نان 25 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں