انٹربینک میں ڈالر2.95،تولہ سونادوہزارروپے سستا

 انٹربینک میں ڈالر2.95،تولہ سونادوہزارروپے سستا

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونادوہزارروپے کی کمی سے دولاکھ سے نیچے آ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2.95 روپے کی کمی سے 273.33روپے پر آ گیا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 276روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا11ڈالرکے اضافے سے 1880 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی سطح پر فی تولہ سونا دو ہزارروپے کی کمی سے 1لاکھ98ہزار روپے اوردس گرام 1715روپے کی کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 753 پرآگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں