عامر پراچہ اوورسیز انوسٹرز چیمبر کے صدر منتخب
کراچی ( بزنس رپورٹر ) اوور سیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2023 کیلئے یونی لیور پاکستان کے چیئرمین اور۔۔۔
چیف ایگزیکٹوآفیسرعامر پراچہ کو صدرجبکہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرریحان شیخ کو نائب صدر منتخب کرلیا۔ اس بات کا اعلان او آئی سی سی آئی کی163ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں کیا گیا ۔اس موقع پر منیجنگ کمیٹی کا بھی انتخاب کیا گیا جس میں ایبٹ لیبارٹریز کے سید انیس احمد، شیورون پاکستان لبریکنٹس کے احمد زاہد ظہیر،ڈاؤلینس(پرائیوٹ) لمیٹڈ کے عمر احسن خان، ڈوپونٹ پاکستان آپریشنز کے کامران عطا اللہ خان، جی ایس کے کی ارم شاکر رحیم ، ہٹاچی انرجی پاکستان کے نجیب احمد، انڈس موٹر کمپنی کے علی اصغر جمالی اور شیل پاکستان کے وقار ارشاد صدیقی شامل ہیں۔