اسٹیٹ بینک نے 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023درج ہے ۔

یادگاری سکہ جاری

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں