گھروں کی خریدار ی کیلئے قرضوں کے اجرا میں35 فیصداضافہ

 گھروں کی خریدار ی کیلئے قرضوں کے اجرا میں35 فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)بینکوں کی جانب سے گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 215 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 159 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر0.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں