اسٹیل مل بورڈ اجلاس ،نجکاری ودیگرمعاملات زیر بحث

 اسٹیل مل بورڈ اجلاس ،نجکاری ودیگرمعاملات زیر بحث

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹیل مل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز آن لائن منعقد ہوا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ادارے کی نجکاری،نیب اور ایف آئی میں زیر التواء کیسز،واجبات،ریفرنڈم اور دیگر معاملات زیر بحث آئے ۔

اجلاس میں سی ای او سمیت دیگر اراکین نے بذریعہ زوم شرکت کی۔دوسری جانب اسٹیٹ ہولڈر گروپ نے ایک بار پھر مقامی وسائل سے اسٹیل مل کی بحالی کی پیشکش کرتے ہوئے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسٹیک ہولڈر گروپ کے کنوینر ممریز خان کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر اسٹیل مل کی نجکاری کا کوئی بھی منصوبہ غیر قانونی اور غیر فعال ہوگا۔اسٹیل مل کا موجودہ بورڈ مکمل طور پر نااہل اور غیر قانونی ہے ۔

اسٹیل مل

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں