تمباکوکی برآمد میں 8 ماہ کے دوران 41 فیصد اضافہ ریکارڈ

تمباکوکی برآمد میں 8 ماہ کے دوران 41 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی )ملک سے تمباکوکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق۔۔

جولائی سے فروری تک تمباکوکی برآمد سے ملک کو52.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.10 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ملک کو 37.10 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری میں تمباکوکی برآمد کاحجم 3.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ ہے ، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمد سے ملک کو 2.42 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں