یو بی ایل نے فری لانسرز کیلئے خصوصی اکاؤنٹ کھول دیا

یو بی ایل نے فری لانسرز کیلئے خصوصی اکاؤنٹ کھول دیا

کراچی (بزنس ڈیسک)یونائٹیڈ بینک لمیٹڈنے فری لانس بنیاد پر کام کرنے والے صارفین کیلئے خصوصی اکاؤنٹ متعارف کرادیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی ایل کے ڈپٹی سی ای او ضیا اعجاز نے کہا کہ ہمیں اس امر کا پورا احساس ہے کہ روایتی کاروباری افراد یا تنخواہ پانے والوں کی نسبت فری لانسرز کی بینکاری ضروریات مختلف ہوتی ہیں، اسی حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ خصوصی اکا ؤنٹ شروع کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کرنٹ اکاؤنٹ ہوگا ، اسے کھولنے کیلئے اکاؤنٹ میں ابتدائی طور پر بیلنس کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کم سے کم بیلنس رکھنا ضروری ہوگا۔ فری لانس صارفین کو صرف عمومی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی،وہ ملک کی کسی بھی برانچ میں یا پھر ویب سائٹ کے ذریعے یہ اکاؤنٹ کھول سکیں گے ۔ انہیں کریڈٹ کارڈ سمیت کئی سہولتیں بھی حاصل ہوں گی، اگر ان کے اکاؤنٹ میں بیلنس اچھا ہوا تو انہیں مزید فوائد حاصل ہوسکیں گے ۔ضیا اعجاز نے مزید کہا کہ یو بی ایل کو ملکی بینکاری شعبے کے قائد کا مقام حاصل ہے ، فری لانس اکاؤنٹ پیش کرنے کے بعد ہماری یہ پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں