ہفتہ رفتہ،سونے کی قیمت میں فی تولہ 1100روپے کمی

ہفتہ رفتہ،سونے کی قیمت میں فی تولہ 1100روپے کمی

کراچی (بزنس رپورٹر )ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1100روپے سستا ہو گیا جسکے بعد ایک تولہ سونے۔۔

کی قیمت2لاکھ 37 ہزار 300 روپے سے گھٹ کر 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہوگئی، اسی طرح 943 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 446 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 2 ہزار 503 روپے پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 26 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1972 ڈالر سے گھٹ کر 1946 ڈالر ہوگیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 450 روپے جبکہ دس گرام سونا 385 روپے مہنگا ہوگیا تاہم فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں