پھل و سبزیوں کی برآمدی ترسیلات لانے کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

 پھل و سبزیوں کی برآمدی ترسیلات لانے کی مدت میں توسیع کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پھل اور سبزیوں کے بر آمد کنندگان نے وزارت تجارت سے مطالبہ کیا کہ پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات کیلئے۔۔

 بر آمدی ترسیلات وطن واپس لانے کی مدت میں120روز تک کی توسیع کی جائے ۔ فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز،امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کی جانب سے سیکریٹری وزارت تجارت کو ارسال کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ اس وقت حکومت کی جانب سے بر آمدی ترسیلات وطن واپس لانے کی مقرر کردہ مدت 45روز ہے ،تاہم پھلوں اور سبزیوں کے بر آمد کنندگان کیلئے اس شرط میں نرمی برتی جائے ۔ وحید احمد نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پھل اور سبزیاں جلد خراب ہونے والی اشیاء میں شمار ہوتی ہیں، طویل روٹس، مکمل فروخت اور ڈیمرج کی واپسی تک 45روز میں بر آمدی ترسیلات کی وطن واپسی ممکن نہیں،ایسے میں  3تا9فیصد کے جرمانے کی صورت میں نہ صرف بر آمد کنندگان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا بلکہ پھلوں اور سبزیوں کی بر آمد بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں