زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے۔۔

 والے ہفتے کے دوران سرکاری ذ خائر میں 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں