سندھ ریونیو بورڈ میں ایک ماہ کے اندر ای سروسز شروع کرنے کی ہدایت

سندھ ریونیو بورڈ میں ایک ماہ کے اندر ای سروسز شروع کرنے کی ہدایت

کراچی(آن لائن)نگران صوبائی وزیر برائے ریونیو یونس ڈھاگا نے سندھ بورڈ ریونیو کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندرای سروسز شروع کریں۔

 تاکہ لینڈ ریکارڈ اور ریونیو سسٹم سے بدعنوانی اور نااہلی کو ختم کیا جاسکے اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے ریونیو ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ نگران صوبائی وزیر مختیار کار اور سب رجسٹرار دفاتر کی ناقص کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقالہ جات کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو طویل آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے اور دستاویزات کے اندراج میں پر یشانی کا شکا ر رہتے ہیں۔ انہوں نے سسٹم کی خامیوں سے نجات کیلئے سروسز کو جدید بنانے پر زور دیا اور ایک ماہ کے اندر ای سروسز موبائل ایپ اور ویب ایپلیکیشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں