بلڈنگ مٹیریل کی قیمتیں عروج پر،تعمیراتی سرگرمیاں متاثر
کراچی(آئی این پی)سیمنٹ بجری اور سریے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہر بلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ۔
مہنگائی میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی بوری 1200 روپے ، سریا 270 روپے کلو، بجری 125 فی فٹ اور ریت کا ٹرالا 18ہزار روپے کا ہوچکا ہے۔ دوسری جانب اس قدر بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دیے ہیں جس سے مزدور طبقے کا روزگار شدید متاثر ہو رہا ہے ۔