اسحاق ڈارجمعرات کو واشنگٹن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارجمعرات کو واشنگٹن کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے اور پاک امریکا تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اہم ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں