افغان طالبان رجیم کوعالمی سطح پرشدید سبکی، یورپی پارلیمنٹ میں جرائم بےنقاب

کابل: (دنیا نیوز) طالبان رجیم کو عالمی سطح پر بیک وقت انسانی حقوق کی پامالی، دہشتگردی اور معاشی بحران کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی حالیہ قرارداد نے 480 حمایتی ووٹ حاصل کر کے طالبان کی انتہاپسند پالیسیوں کو یکسر مسترد کر دیا، قابض طالبان رجیم کے جابرانہ اور آمرانہ طرز حکمرانی انسانی حقوق کی آزادیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

پورپی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق ارکان پارلیمنٹ نے طالبان رجیم کے عدالتی وفوجداری نظام کو خواتین کے منظم استحصال، غلامی اور صنفی امتیاز پر مبنی قرار دیا۔

یورپی پارلیمنٹ نے کہا کہ طالبان رجیم عوامی سزاؤں، پھانسیوں اور دیگر سخت اقدامات فوری طور پر روکے اور فوجداری ضابطہ منسوخ کرے۔

یورپی اداروں اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ طالبان رجیم کو تسلیم نہ کیا جائے اور تعلقات معمول پر نہ لائے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں