ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل کی امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید اور عدم اعتماد

تہران:(دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری علی باقری نے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

تہران سے جاری اپنے بیان میں علی باقری کا کہنا تھا کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں، وعدہ خلافی اس کی فطرت ہے، ایران کے منجمد اثاثے بغیر شرط فوری جاری کیے جائیں۔

اُنہوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کسی بھی مذاکراتی معاہدے کا بنیادی اصول ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ایران نے غیر مشروط اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ دہرا دیا اور امریکی پالیسیوں پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

معاہدے کی اصل رکاوٹ امریکی الجھن ہے:ابراہیم عزیزی

دوسری جانب ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے 14 نکاتی تجاویز پیش کر دیں، اصل رکاوٹ امریکی الجھن ہے۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ مذاکرات کے دوران اسٹریٹجک تعطل کا شکار ہیں، میدان جنگ میں ایران فاتح ہے، امریکی دباؤ ناکام ہو چکا، دھمکیوں پر مبنی امریکی اقدامات کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی تعطل کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایران اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے، امریکی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں