علی پورچٹھہ میں نہر پر سیر کو آئی فیملی کے 8 افراد ڈوب گئے، چار کو بچا لیا گیا
علی پورچٹھہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر علی پور چٹھہ میں عید الاضحیٰ پر نہر پر سیر کے لیے نہاتے ہوئے چار خواتین سمیت 8 افراد ڈوب گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دلخراش واقعہ کوٹ بیلہ میں میں پیش آیا جہاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے 4 افراد کو زندہ بچا لیا، جب کہ ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے اور تین تاحال لاپتہ ہیں، ڈوبنے والے افراد نہر پر نہا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے خاتون کی لاش اور بچ جانے والے چاروں افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔
مزید برآمد تین لاپتہ ہونے والی خواتین کی لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔