بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 581 فیصد اضافہ

بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی میں 581 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی مد میں 485.4 ملین ڈالربیرون ممالک منتقل کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 581 فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں71.3 ملین ڈالرز کی بیرون ممالک منتقلی ریکارڈکی گئی تھی۔اکتوبرمیں بیرونی سرمایہ کاری پرحاصل منافع کی مدمیں 272.5 ملین ڈالرز کی بیرون ممالک منتقلی ہوئی جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 1970 فیصدزیادہ ہے۔ فوڈ، ٹرانسپورٹ، پٹرو لیم کی صفائی، بجلی اورکیمیکلز کے شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ منافع اپنے متعلقہ ممالک منتقل کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں