اسٹاک ایکسچینج :محدودپیمانے پر تیزی،11ارب روپے منافع
کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں نومبر کے آخری روز محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس29پوائنٹس کے اضافے سے 60531 پر بند ہوا۔۔
اس دوران سرمایہ کاروں کو 11ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 29فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اگرچہ ابتدائی سیشن میں تیزی رونماہوئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤنے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کر دیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 13پوائنٹس کے اضافے سے 20188 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 40272 پوائنٹس سے بڑھ کر40324 پر بند ہوا ۔ سرمایہ 87 کھرب 29ارب ہوگیا۔ جمعرات کو 18 ارب کے 46 کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 379 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 148 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،212میں کمی اور19 میں استحکام رہا ۔