معاشی ترقی کیلئے ٹیکس نظام سہل بنانا ہوگا،میاں زاہد

معاشی ترقی کیلئے ٹیکس نظام سہل بنانا ہوگا،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمیننیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدات کو ایک سو ارب ڈالر تک پہنچانے کیلئے معیشت کے حجم کو ایک ٹریلین ڈالر تک بڑھانا ہوگا۔ اس وقت معیشت کا حجم 350 ارب ڈالر ہے ۔۔

برآمدات کا حجم 27.50 ارب ڈالر ہے جبکہ76سال میں نان ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم5ارب ڈالر اور زرعی برآمدات کا بھی تقریباً5ارب ڈالر ہی ہے جو افسوسناک ہے ۔ معیشت کا حجم بڑھانے میں ٹیکس سسٹم بنیادی اہمیت کا حامل ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے اسے جاری رکھا گیا تو گزشتہ سال کے برابر برآمدات بھی ناممکن ہوجائیں گی۔ موجودہ ٹیکس آمدن میں کم ازکم ایک سو فیصد اضافے اور ٹیکس ٹوجی ڈی پی کے تناسب کو کم ازکم سترہ فیصد تک پہنچائے بغیر معاملات بہتر نہیں ہو سکتے اور ملک کو قرضوں کے ذریعے ہی چلانا پڑے گا۔ معاشی ترقی کیلئے ٹیکس کے نظام کو سہل بنانا ہوگا ،نان فائلر اور ان رجسٹرڈ کا تصور ختم کرنا ہوگا جبکہ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس وصول کرنے والوں کے مابین رابطے کی ضرورت کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کم کرنا ہوگا جس سے کرپشن اور شکایات کم ہوجائیں گی اور ٹیکس گزاروں کا سسٹم پراعتماد بڑھے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں