یوریا کا مارکیٹ سے غائب ہو جانا افسوسناک ،عاطف اکرام

یوریا کا مارکیٹ سے غائب ہو جانا افسوسناک ،عاطف اکرام

کراچی(این این آئی)ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوریا کا مارکیٹ سے غائب ہو جانا افسوسناک ہے ۔ذخیرہ اندوزمنافع کی خاطر کروڑوں کسانوں کے مسائل بڑھا رہے ہیں جبکہ زرعی و صنعتی پیداوار کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ۔

عاطف اکرام شیخ  نے ایک بیان میں کہا کہ ہر سال گندم کی کاشت کا سیزن شروع ہوتے ہی یوریا کھاد مارکیٹ سے غائب ہو جاتی ہے اور کاشتکاروں کو اسے بلیک مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنا پڑتا ہے ۔ یوریا مہنگی ہونے کی وجہ سے اسکا استعمال کم ہو جاتا ہے جس سے پیداوار متاثر ہوتی ہے اور حکومت کو بھاری زرمبادلہ خرچ کر کے گندم درآمد کرنا پڑتی ہے ۔اس وقت ملک بھر میں کاشتکار سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور غذائی صورتحال متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس لئے ملک کو فوڈ سیکورٹی کے بحران کی طرف دھکیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں