ایس ایم ایز کیلئے آسان فنانسنگ اسکیم کا مطالبہ

 ایس ایم ایز کیلئے آسان فنانسنگ اسکیم کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (فباٹی )کے صدر سید رضا حسین نے اسٹیٹ بینک سے تقاضہ کیا کہ وہ چھوٹے اور۔۔

 درمیانے درجے کے صنعتی یونٹس کی تعمیر کے لیے آسان فنانسنگ اسکیم متعارف کرائے جس کا مقصد طویل مدتی بنیادوں پر اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینکنگ ریگولیٹر کو کمرشل بینکوں کے ذریعے 500 ملین روپے تک کی فنانسنگ اسکیم متعارف کرانی چاہیے جو کہ 20 سال کی مدت کے لیے 3-4 فیصد مارک اپ کی شرح کے مقابلے میں 1,200 ملین روپے تک کے ٹرن اوور والے صنعت کاروں کو فراہم کی جائے تاکہ وہ نئے صنعتی یونٹس کی تعمیر کو ممکن بنا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کو مشینری اور بھاری اسمبلی یونٹس کی درآمد کی اجازت دینے کے بجائے بڑے شہروں کے مختلف صنعتی زونوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں پر توجہ دینی چاہیے جس سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ ملکی سطح پر ایک معاشی سرگرمی کو فروغ ملے گا اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ مختلف سیکٹروں میں خاطر خواہ تیزی آئیگی جن میں سیمنٹ، اسٹیل، ماربل، پینٹ، فرنیچر وغیرہ کے سیکٹر شامل ہیں۔ دوسری طرف یہ سیکڑوں ہنر مند مزدوروں کے لیے طویل مدت کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس نئی معاشی سرگرمیوں سے ٹیکسوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں