شریا گھوشال کا چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کروانے کا اعلان

شریا گھوشال کا چکنی چمیلی جیسے گانے  دوبارہ ریکارڈ نہ کروانے کا اعلان

ممبئی(این این آئی)بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے چکنی چمیلی جیسے گانے دوبارہ ریکارڈ نہ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مقبول گانے چکنی چمیلی پر شرمندہ نہیں ہیں، لیکن اب وہ اسی نوعیت کے گانے دوبارہ ریکارڈ نہیں کریں گی۔بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس مشہور گانے کے بعد مجھے کئی ایسے گانوں کی پیشکش ہوئی، جن میں خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کیا گیا، مگر میں نے انکار کردیا،وہ اس گانے سے لاتعلق نہیں ہوسکتیں لیکن اب وہ گانوں کے انتخاب میں ذمے داری کا مظاہرہ کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں