مارکرام نے سیمی فائنل شکست کو ٹیم کیلئے زوردار تھپڑ قراردیدیا

 مارکرام نے سیمی فائنل شکست کو ٹیم کیلئے زوردار تھپڑ قراردیدیا

شکست ایک سبق ، اب مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا،پروٹیز قائد

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہونے والی بھاری شکست کو ٹیم کیلئے زوردار تھپڑ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈن مارکرام نے پریزنٹیشن کے دوران کہا کہ ٹورنامنٹ میں مسلسل فتوحات کے بعد اس طرح کی شکست واقعی مایوس کن ہے ۔ان کے مطابق یہ شکست ٹیم کے لیے ایک سبق بھی ہے اور اب انہیں مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔مارکرام نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ ایڈن گارڈنز کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور اگر بلے باز تھوڑا روایتی انداز اپناتے تو ٹیم تقریباً 190 رنز تک پہنچ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم اس شکست کا تفصیل سے جائزہ لے گی، مگر پہلے کھلاڑیوں کو جذباتی طور پر سنبھلنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ آئندہ بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں