ایران پر حملہ ،امریکی سینیٹر ز کی اکثریت نے حمایت کردی

ایران پر حملہ ،امریکی سینیٹر ز کی اکثریت نے حمایت کردی

سینیٹ میں ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد 100رکنی امریکی سینیٹ،53سینیٹر نے قراردادکی مخالفت ،47نے حمایت کی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کیلئے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مستردکردی۔100 رکنی   سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 53 ووٹوں سے مستردکی گئی، سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لی جائے ۔امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے ، ری پبلکنز کی 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں