محمد یوسف بابر کو ون ڈے سکواڈ سے باہر نکالنے پر برہم

محمد یوسف بابر کو ون ڈے سکواڈ سے باہر نکالنے پر برہم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سٹار بیٹر بابراعظم کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ سے باہر کرنے پر شدید حیرت اور مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

محمد یوسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کرنا تو حیران کن تھا لیکن اب انہیں ون ڈے ٹیم سے باہر کرنا اگر صرف آرام دینے کا فیصلہ نہیں ہے تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایسے غیر منطقی فیصلے کون کر رہا ہے ۔واضح رہے کہ پی سی بی کا بابر اعظم کو ٹیم سے باہر رکھنے کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، ٹیم کو آخری سپر ایٹ میچ میں سی لنکا کے خلاف 65 رنز کے مارجن سے کامیابی درکار تھی جو حاصل نہ ہو سکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں