ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.34 فیصد کی کمی ریکارڈ
فروری کے دوران برآمدات کاحجم 1.33ارب ڈالر رہا،اعدادوشمار
اسلام آباد (آئی این پی)علاقائی کشیدگی اور کاروباری لاگت بڑھنے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے ۔دستاویزکے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں فروری 2026 کے دوران 6.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، فروری 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 1.33 ارب ڈالر رہا،پچھلے سال فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.42 ارب ڈالر تھیں۔ علاقائی کشیدگی کے باعث فریٹ اورشپنگ اخراجات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ،جولائی تا فروری مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات 12.29 ارب ڈالر رہیں۔گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.19 ارب ڈالر تھیں۔ دستاویز کے مطابق پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.82 فیصدکا معمولی اضافہ ہوا،8 ماہ میں مجموعی ملکی گڈزکی برآمدات میں بھی 7.30 فیصد کمی آئی۔جولائی تا فروری ملکی گڈز برآمدات 22.07 ارب سے 20.46 ارب ڈالر پر آگئیں۔