نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں منعقد ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔23 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ7 سے 18 مارچ تک کھیلا جائے گا اور تمام میچز پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے ۔
شائقین کرکٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے میچز کے ٹکٹ پشاور میں ٹی سی ایس کے تین ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکیں گے ۔ شائقین ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمت200 اور250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کیلئے یہ قیمت بالترتیب400 اور500 روپے ہوگی۔گروپ مرحلے کے میچز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ150 روپے ، پریمیم ٹکٹ 100 روپے جبکہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹیں800 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گی۔