وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔
رائیونڈ میں اسحاق سے 4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اسد سے 4لاکھ نقدی اور موبائل فون، باٹاپور میں یاسین سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں شکیل سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں ابرار سے 3لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون سمیت قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ٹائون شپ اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھائونی ،مصری شاہ اور ساندہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔