ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 2800روپے سستا

ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 2800روپے سستا

تولہ سونا 5لاکھ 37ہزار 162،دس گرام 4لاکھ 60ہزار 529کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 194روپے کی کمی سے 8ہزار 810روپے ہوگئی

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.41 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.42 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کی کمی سے 5144 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2800روپے کی کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 401 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 194 روپے کی کمی سے 8 ہزار 810 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں