سری لنکا نے ایرانی جنگی جہاز تحویل میں لے لیا

سری لنکا نے ایرانی جنگی جہاز تحویل میں لے لیا

انسانی جانیں بچائیں،کسی فریق کا ساتھ نہیں دے رہے :سری لنکن صدر خلیج میں جنگ کے باعث 35000 افراد سمندری راستوں میں پھنس گئے

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے ایرانی بحریہ کے جنگی جہازآئی آر آئی ایس بشہر کو تحویل میں لے لیا،سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانائے نے ٹی وی خطاب میں بتایا کہ جہاز میں موجود 208 افراد کو انجن خرابی کے باعث اتارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اس تنازع میں کسی فریق کا ساتھ نہیں دے رہا بلکہ انسانی جانیں بچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ واضح رہے بدھ کو امریکی آبدوز کے حملے میں ایک ایرانی جنگی جہاز تباہ ہوگیا تھا جس میں کم از کم 84 ایرانی فوجی ہلاک ہوئے ۔ قبل ازیں سری لنکن وزیر اطلاعات نالندہ جیتِسا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جہاز ملک کی حدود سے باہر ہے اور اس پر تقریباً 300 عملہ اور کیڈٹس سوار ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میرین آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ خلیج میں جاری جنگ کے باعث تقریباً 20ہزار سمندری عملے کے افراد اور15ہزار کروز جہاز کے مسافر پھنس گئے ہیں۔ آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے کہا کہ ادارہ تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں