شروتی ہاسن کا متعدد پار پلاسٹک سرجریز کروانے کا اعتراف

شروتی ہاسن کا متعدد پار پلاسٹک  سرجریز کروانے کا اعتراف

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد بار اپنی پلاسٹک سرجریز کروا چکی ہیں۔

شروتی کا کہنا ہے کہ وہ پلاسٹک سرجری کی حامی اور مخالف نہیں۔ ان کا دل چاہا اور انہوں نے پلاسٹک سرجری کروا لی۔انہوں نے کہا کہ آپ اگر نہیں چاہتے تو نہ کروائیں لیکن اس حوالے سے ہمیں شرمندگی محسوس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنی جسم میں تبدیلی کروانے کی تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں۔ شروتی نے کہا کہ انہوں نے کسی دوسرے کی رائے یا پسند کے زیراثر پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں