سوشل میڈیا کے فوڈ ٹرینڈز وزن میں اضافے کا باعث
لاہور(نیٹ نیوز)جدید دور میں سوشل میڈیا ہماری روزمرہ غذائی عادات اور طرزِ زندگی پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘آج میں نے کیا کھایا’ جیسے وی لاگز، انفلوئنسرز کے میل پلانز اور وائرل ڈائٹ چیلنجز لوگوں کے ذہنوں میں خوراک سے متعلق نئے تصورات پیدا کر رہے ہیں۔ فاسٹ فوڈ اشتہارات، بڑی مقدار میں پیش کیے جانے والے کھانے اور دلکش تراکیب کی مسلسل نمائش غیر صحت بخش انتخاب کو عام بناتی ہے اور غیر ضروری کھانے کی خواہش کو بڑھا دیتی ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال جسمانی سرگرمی میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ گھنٹوں سکرین کے سامنے وقت گزارنا نہ صرف حرکت میں کمی لاتا ہے بلکہ وزن میں اضافے اور مٹاپے کے خطرے کو بھی بڑھاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کئی ڈائٹ پلانز اکثر سائنسی بنیاد کے بغیر پیش کیے جاتے ہیں۔