ذاتی معلومات کیسے محفوظ بنائیں، گوگل کی مفت سروس
لاہور(نیٹ نیوز)ڈیجیٹل دنیا میں آپ کی ذاتی معلومات جیسے نام، فون نمبر اور گھر کا پتہ بعض کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کیے جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ایسا ٹول دستیاب ہے جو صارفین کی ذاتی معلومات کے حصول یا تلاش کو ڈیٹا بروکرز کے لیے مشکل بنا دیتا ہے ۔یہ گوگل کی ایک مفت سروس ہے جسے ‘رزلٹس اباؤٹ یو’ کہا جاتا ہے اور یہ آن لائن معلومات کے خطرے سے بچانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے ۔ جب آپ اس ٹول کو مینج یا سیٹ کر لیتے ہیں، تو گوگل ہر بار جب بھی کوئی آن لائن آپ کا نام، ای میل، فون نمبر یا پتہ تلاش کرے تو آپ کو ای میل کے ذریعے اطلاع ملتی ہے۔ پھرآپ صرف ایک کلک سے ان ویب سائٹس کا جائزہ لے سکتے ہیں جہاں یہ معلومات موجود ہیں۔ گوگل کا یہ سادہ اور عام استعمال ہونے والا ٹول آپ کی سب سے بڑی اور فوری حفاظتی سطح فراہم کرتا ہے۔