شادی سے متعلق وائرل انٹرویو پر علی رحمان کو پچھتاوا
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار علی رحمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی سے متعلق ان کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہونے کے بعد انہیں افسوس محسوس ہوا۔
اداکار نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور وہ جیسے ہی اپنی سچی محبت سے ملیں گے ، شادی کے لیے تیار ہیں۔ اب علی رحمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کاش وہ انٹرویو انٹرنیٹ سے ڈیلیٹ ہوجائے ۔ ان کے مطابق انہوں نے وہ بات ہلکے پھلکے انداز میں کہی تھی، مگر وہ غیر متوقع طور پر وائرل ہو گئی۔ اداکار نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت خوشگوار موڈ میں تھے اور صرف اتنا کہا تھا کہ جب مناسب وقت آئے گا تو وہ شادی کر لیں گے۔