بغیر جِم روزانہ ہزاروں کیلوریز جلانے کا آسان طریقہ
لاہور(نیٹ نیوز)وزن کم کرنے کیلئے اکثر لوگ سخت ورزش، لمبی دوڑ یا جِم کو ضروری سمجھتے ہیں مگر فٹنس ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی بنیاد پر کی جانے والی چھوٹی چھوٹی حرکات بھی بڑی تعداد میں کیلوریز جلا سکتی ہیں۔۔۔
اسی عمل کو NEAT (نان ایکسر سائز ایکٹیویٹی تھرمو جینیسیس) کہا جاتا ہے ،NEAT سے مراد وہ تمام جسمانی سرگرمیاں ہیں جو ورزش کے بغیر روز کی جاتی ہیں، جیسے گھر میں چلنا پھرنا، سیڑھیاں چڑھنا، صفائی کرنا، باغبانی کرنا، کھڑے ہو کر کام کرنا یا سامان اٹھانا وغیرہ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں روزانہ توانائی کے خرچ کا تقریباً 15 سے 30 فیصد یا اس سے زیادہ حصہ جسمانی سرگرمیوں سے خرچ ہوتا ہے جس میں NEAT اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1 گھنٹے کی ورزش بھی دن بھر بیٹھے رہنے کے مضر اثرات کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی، اس لیے دن بھر حرکت میں رہنا ضروری ہے۔