بوبا ڈرنکس صحت کیلئے کیسے ،تحقیق میں ہوشربا انکشافات

بوبا ڈرنکس صحت کیلئے کیسے ،تحقیق میں ہوشربا انکشافات

تائیوان(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبول مشروب بوبا ٹی یا بوبا ڈرنک کا زیادہ استعمال صحت کے کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں گردے کی پتھری، فیٹی لیور، ہاضمے کے مسائل اور ذہنی دباؤ شامل ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق یہ مشروب پہلی بار 1980ء کی دہائی میں تائیوان میں متعارف کروایا گیا تھا ۔اس مشروب میں شامل ٹاپیوکا پرلز (ساگو دانہ) دراصل کاساوا پودے کے نشاستے سے بنتے ہیں جن میں غذائیت بہت کم اور کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ بعض بوبا ٹی میں شامل گاڑھا کرنے والا مادہ گوار گم قبض کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔اس سے دانتوں کی خرابی، موٹاپا، ٹائپ ٹو ذیابیطس، فیٹی لیور جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کچھ تحقیقات کے مطابق بوبا ٹی زیادہ پینے والے افراد میں ذہنی دباؤ، بے چینی اور تھکن کی شرح بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں