اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو 42.6 ارب کا بعداز ٹیکس منافع

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو 42.6 ارب کا بعداز ٹیکس منافع

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان نے سال 2023ء کیلئے اپنے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ بینک نے سال 2023 میں 89.2 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کی صورت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو 78 فیصد زیادہ ہے۔

بعد از ٹیکس منافع بھی 115 فیصد اضافے کے ساتھ 42.6 ارب روپے رہا۔ مجموعی آمدنی میں 72 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کلائنٹ سے ہونے والی آمدنی میں سال با سال کی بنیاد پر 78 فیصد اضافہ ہوا۔ موجودہ افراط زرکے رجحان کے مطابق آپریٹنگ اخراجات میں 29فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، دانشمندانہ رسک اپروچ اور ڈوبے ہوئے قرضوں کے وصولی کے نتیجے میں سال کے دوران 163 ملین روپے کے قرضوں کا اجراء ہوا۔اثاثوں کے حوالے سے بینک نے مجموعی اثاثوں میں 1.0 کھرب روپے سے تجاوز کرنے کا سنگ میل عبور کیا جس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ واجبات کے اعتبار سے بینک کے کل ڈپازٹس 720 ارب روپے رہے ۔عمدہ کارکردگی اور عمدہ سرمایہ کاری والی بیلنس شیٹ کی بنیاد پر بورڈ آف ڈائریکٹرز نے (25 فیصد) یعنی 2.50 روپے فی حصص کے حتمی نقد منافع کی سفارش کی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرریحان شیخ نے کہا کہ ہم سال 2023ء میں اپنے بینک کی شاندار کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے بے حد فخر محسوس کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں