اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے درمیان شراکت داری کا جشن

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے درمیان شراکت داری کا جشن

کراچی(پ ر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اوربرٹش ایشین ٹرسٹ نے اپنے شراکت داروں،سندھ ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے۔۔

 تعاون سے ایگریپرینیورز منصوبے کی کامیابی کا جشن منایا۔ منصوبے کے ذریعے 700شرکاء کواضافی کاروباری ترقی، مارکیٹنگ، معیار کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں 25فیصد اضافہ ہوا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریحان شیخ نے کہا کہ ہم اس پروگرام کو اپنے وسیع تر فیوچر میکرز اقدام کے حصے کے طور پر ختم کرنے پر پرجوش ہیں تاکہ آئندہ نسل کو سیکھنے ، کمانے اور ترقی کرنے کے لئے بااختیار بنایا جاسکے ۔ برٹش ایشین ٹرسٹ کی پاکستان ڈائریکٹر، کمیلا ماروی نے کہا ک ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایگری پرینیورز پروجیکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے پر خوش ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں