غذائی اجناس کی برآمد میں سالانہ بنیاد پر 35فیصد اضافہ

غذائی اجناس کی برآمد میں  سالانہ بنیاد پر 35فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) غذائی اجناس کی برآمد میں فروری 2024 کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ۔

 ادارہ برائے شماریات کے مطابق فروری 2023کے دوران برآمدات کی مالیت 51 کروڑ 88لاکھ 71ہزار ڈالر تھی جبکہ فروری 2024 کے دوران فوڈ گروپ کی مجموعی برآمدات سے 70کروڑ 24 لاکھ 69ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ، اس طرح فروری 2024 کے دوران 18کروڑ 35لاکھ 98ہزار ڈالر (یعنی 35.38 فیصد )اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں