کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز پریشان

کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز پریشان

کراچی (آن لائن) ملک میں کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ہے ، جس سے اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فروری میں مقرر ہونے والے کپاس کے پیداواری اہداف تاحال مقرر نہیں ہوئے ، وفاقی حکومت نے رواں سال کے لیے ابھی تک کپاس کے پیداواری و کاشت کے اہداف مختص نہیں کیے ہیں۔کاٹن ایئر 2024-25 کے لیے کپاس کی مداخلتی یا امدادی قیمت کا بھی ابھی تک تعین نہیں کیا گیا، قبل ازیں کئی دہائیوں سے یہ اہداف فروری کے دوسرے ہفتے تک مختص کیے جاتے تھے ۔موجودہ صورت حال پر کاٹن اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، منفی موسمی حالات کے باعث ملک بھر میں کپاس کی کاشت بھی شدید متاثر ہے ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں زبردست مندی کے رجحان اور توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کے باعث پاکستان میں روئی کی خرید فروخت تعطل کا شکار ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں